Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر اپوزیشن بند کو سبوتاج کرنے کوشاں : پونم پربھاکر

کے سی آر اپوزیشن بند کو سبوتاج کرنے کوشاں : پونم پربھاکر

حیدرآباد 9 اکٹوبر ( آئی این این ) سابق ایم پی پونم پربھاکر نے آج الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اپوزیشن جماعتوں کے تلنگانہ بند کو سبوتاج کرنے ساری سرکاری مشنری کو مصرور کردیا ہے ۔ یہ بند حکومت کی مخالف کسان پالیسیوں کے خلاف منظم کیا جا رہا ہے ۔ ایک پریس کانفرنس میں پونم پربھاکر نے کہا کہ کے سی آر اور ریاستی وزرا نے اپنی پارٹی کے ارکان اسمبلی و قائدین کو ہدایت دی کہ وہ بند کو ناکام بنانے ہر ممکن اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت بند کو ناکام بنانے ہر طریقہ اختیار کر رہی ہے اور اس کیلئے سرکاری مشنری کو بھی جھونک دیا گیا ہے ۔ انہوں نے تاہم کہا کہ یہ بند کامیاب رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT