Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر حکومت میں ریاست کی ترقی کیلئے کوئی اہم منصوبہ نہیں

کے سی آر حکومت میں ریاست کی ترقی کیلئے کوئی اہم منصوبہ نہیں

کابینہ کے اجلاس میں کسانوں کی خود کشی نظر انداز ، بی جے پی کا اعتراض
حیدرآباد ۔ 3 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : بھارتیہ جنتا پارٹی نے آج چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے انداز پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ کے سی آر نے کابینہ کے اجلاس میں اور اس کے بعد پریس میٹنگ میں کسانوں کی خود کشی اموات کو نظر انداز کردیا جو کہ ایک چیف منسٹر کے لیے مناسب بات نہیں ہے جب کہ ایک دن میں خود کشی کے کئی واقعات ہوئے ہیں جن میں میدک میں ان کے حلقہ میں خود کشی کے دو واقعات شامل ہیں ۔ میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے بی جے پی کے ترجمان کرشنا ساگر راؤ نے کہا کہ ایک دن میں خود کشی کے سات واقعات ہوئے ہیں اور چیف منسٹر نے اسی دن کابینہ کا اجلاس منعقد کیا لیکن اس میں کسانوں کے مسائل پر تبادلہ خیال نہیں کیا گیا اور خود کشی واقعات کا نوٹ نہیں لیا گیا ۔ کرشنا ساگر راؤ نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس کے بعد چیف منسٹر نے ایک پریس میٹ منعقد کی لیکن اس میں بھی کسانوں کے مسائل کا کوئی تذکرہ نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں کئے گئے تمام فیصلے سیاسی نوعیت کے ہیں اور عوام کی فلاح و بہبود کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ بی جے پی نے پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ کے سی آر حکومت کے پاس ریاست کی ترقی کے لیے کوئی خاص منصوبہ نہیں ہے ۔ اور یہ حکومت پوری طرح اڈھاک نوعیت کی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT