Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر خود کو بادشاہ تصور کررہے ہیں: ریونت ریڈی

کے سی آر خود کو بادشاہ تصور کررہے ہیں: ریونت ریڈی

حیدرآباد۔/7اکٹوبر، ( سیاست نیوز) کارگذار صدر تلنگانہ تلگودیشم پارٹی مسٹر اے ریونت ریڈی نے چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو ریاست تلنگانہ کا بادشاہ تصور کررہے ہیں۔ انہوں نے آمرانہ فیصلوں کے ذریعہ تلنگانہ عوام کی توقعات کو کافی ٹھیس پہنچائی ہے۔ انہوں نے چیف منسٹر سے استفسار کیا کہ کسانوں کی مدد کیلئے وہ پہل کرنے سے کیوں گریز کررہے ہیں۔ ریونت ریڈی نے عوام سے خواہش کی ہے کہ ٹی آر ایس قائدین اگر مواضعات کا رخ کریں تو انہیں مار بھگائیں۔ تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کے زیر اہتمام ’’ رعیتو کوسم ‘‘ کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسانوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ کو اسمبلی میں موضوع بحث بنانے کی بجائے حکومت نے ایوان کی کارروائی کو ہی ملتوی کردیا۔ یہی نہیں بلکہ تمام اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کو معطل کرکے ایوان سے نکال باہر کیا گیا۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ گزشتہ 40دن سے سکریٹریٹ کا رُخ بھی نہیں کررہے ہیں جس سے حکومت کی کارکردگی اور خامیوں کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT