Saturday , March 25 2017
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر دلتوں کے حامی لیڈر : پی روی

کے سی آر دلتوں کے حامی لیڈر : پی روی

حیدرآباد۔ 12 مارچ (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو دلتوں کا حامی لیڈر قرار دیتے ہوئے ایس سی کارپوریشن چیرمین ڈاکٹر پی روی نے آج کانگریس سے سوال کیا کہ کیا اس نے ریاست میں ذات پات کی بنیاد پر اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنے کو ترجیح دی ہے، تلنگانہ بھون میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے روی نے کہا کہ کے سی آر حکومت دلتوں کی ہر لحاظ سے مدد کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ چیف منسٹر نے پسماندہ یادو طبقہ میں بھیڑ بکریاں تقسیم کی ہیں۔ بی سی، ایس سی اور ایس ٹی طبقات کی بہبود کیلئے بجٹ میں ترجیحات رکھی گئی ہیں۔ اس بجٹ کے ذریعہ ریاست کے تمام عوام کے ساتھ انصاف کیا جارہا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT