Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر سارے ملک میں مثالی چیف منسٹر ‘ ٹی ناگیشور راؤ

کے سی آر سارے ملک میں مثالی چیف منسٹر ‘ ٹی ناگیشور راؤ

کھمم 9 جولائی ( این ایس ایس ) ریاستی وزیر عمارات و شوارع ٹی ناگیشور راؤ ‘ رکن پارلیمنٹ پی سرینواس ریڈی اور ایم ایل سی بی لکشمی نارائنا نے آج چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی ستائش کی ۔ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ٹی ناگیشور راؤ نے کہا کہ کے چندر شیکھر راؤ ملک میں واحد چیف منسٹر ہیں جو فراخدلی سے اپوزیشن جماعتوں کی نمائندگی والے حلقوں کیلئے فنڈز منظور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت تصور کرتے ہیں کہ وہ چندر شیکھر راؤ کے تحت کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پالیرو اسمبلی حلقہ میں تقریبا 40,000 خاندان مختلف فلاحی اسکیمات سے استفادہ کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT