Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر سکریٹریٹ میں غیر حاضر چیف منسٹر: کانگریس

کے سی آر سکریٹریٹ میں غیر حاضر چیف منسٹر: کانگریس

حیدرآباد /29 دسمبر (سیاست نیوز) ورکنگ پریسیڈنٹ تلنگانہ پردیش کانگریس ملو بٹی وکرامارک نے کے سی آر کو سکریٹریٹ سے غیر حاضر رہنے والے چیف منسٹر قرار دیا اور زمیندار و ریئل اسٹیٹ کاروباری افراد کے دباؤ میں آکر ذاتی ایجنڈا کے ساتھ من مانی حکومت چلانے کا الزام عائد کیا۔ انھوں نے کہا کہ ریاستی حکومت جمہوری اقدار سے انحراف کر رہی ہے، جب کہ چیف منسٹر سکریٹریٹ پہنچے بغیر اپنے کیمپ آفس اور فارم ہاؤس تک محدود رہ کر کام کر رہے ہیں۔ انھوں نے ریاستی وزیر آبپاشی ہریش راؤ کی کار کردگی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیوڑلہ پرانہیتا پراجکٹ کی اونچائی 152 فٹ ہونا چاہئے تھا، تاہم وزیر آبپاشی ممبئی میں مہاراشٹرا حکومت سے تبادلہ خیال کے بعد اس اونچائی کو 148 فٹ تک گھٹاکر بہت بڑا کارنامہ قرار دے رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT