Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر نے تلنگانہ کو زعفرانی ریاست بنادیا : ایم بی ٹی

کے سی آر نے تلنگانہ کو زعفرانی ریاست بنادیا : ایم بی ٹی

حیدرآباد۔28ڈسمبر (فیکس)مجلس بچاؤ تحریک ( ایم بی ٹی)نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو تلنگانہ کو زعفرانی ریاست میں تبدیل کردینے کا مورد الزام ٹھہرایا ہے ۔ میڈیا کیلئے آج یہاں جاری کردہ بیان میں پارٹی لیڈر امجداللہ خان نے کے سی آر پر چیف منسٹر کی حیثیت سے ایوتا چنڈی یگم منعقد کرنے پر شدید تنقید کی اور کہا کہ سرکاری مشینری کا بیجا استعمال  کیا گیاہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 23ڈسمبر سے لگ بھگ پانچ یوم ریاستی نظم و نسق یگم کی وجہ سے عملاً مفلوج ہوگیا ۔ایم بی ٹی نے دعویٰ کیا کہ نہ صرف کروڑہا روپئے خرچ کئے گئے بلکہ چیف منسٹر نے سنگھ پریوار کے ایجنڈہ کو آگے بڑھانے کا کام کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT