Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر ورنگل میں شکست کا مزہ چکھیں گے : جئے پال ریڈی

کے سی آر ورنگل میں شکست کا مزہ چکھیں گے : جئے پال ریڈی

حیدرآباد۔ 12 نومبر (این ایس ایس)  کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر ایس جئے پال ریڈی نے آج کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو ورنگل پارلیمانی ضمنی انتخابات میں اُسی طرح شکست کا منہ دیکھنا پڑے گا جس طرح حالیہ بہار اسمبلی انتخابات میں وزیراعظم مودی کو ہزیمت اُٹھانی پڑی۔ آج یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جئے پال ریڈی نے کے سی آر کی کارکردگی کے انداز پر شدید تنقید کی اور کہا کہ یکطرفہ اور من مانی فیصلوں کی وجہ سے ریاست کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔ ان کا یہ احساس ہے کہ ورنگل میں حکمراں جماعت شکست کا مزہ چکھیں گی کیونکہ عوام اُن سے خوش نہیں ہیں۔ اس دوران تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ورنگل میں انتخابی مہم میں قومی قائدین کو مدعو کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔  اے آئی سی سی جنرل سیکریٹری ڈگ وجئے سنگھ ، لوک سبھا کی سابق اسپیکر میرا کمار اور دیگر 15 نومبر کو بھوپلا پلی اسمبلی حلقہ میں انتخابی مہم میں شریک ہوں گے۔ سابق مرکزی وزیر سشیل کمار شنڈے 16 نومبر کو وردھنا پیٹ حلقہ میں انتخابی حلقہ سے خطاب کریں گے۔ اسی طرح سابق مرکزی وزیر سچن پائلٹ 17 نومبر کو اسٹیشن گھن پور میں انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔

TOPPOPULARRECENT