Friday , May 26 2017
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر وعدہ خلافی کے لیے مشہور : نرسی ریڈی

کے سی آر وعدہ خلافی کے لیے مشہور : نرسی ریڈی

حیدرآباد ۔ 18 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : ٹی آر ایس حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی ترجمان این نرسی ریڈی نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ عوام سے کیے گئے اپنے وعدوں کو پورا نہ کرنے کے لیے مشہور ہوتے جارہے ہیں ۔ ان کی وعدہ خلافی کے چرچے ہیں ۔ چیف منسٹر کے سی آر کو کھلے مباحث کا چیلنج کرتے ہوئے تلگو دیشم لیڈر نے کہا کہ آیا کے سی آر ان سے مباحث کے لیے تیار ہیں ۔ انہوں نے اب تک جتنے وعدے کیے ہیں ان میں سے کتنے پورے کیے ہیں ۔ اس کا حساب دے سکتے ہیں ۔ انہوں نے کے سی آر کے اس دعوی کو بھی پھوپھو کُھٹنی سے تعبیر کیا کہ ریاست کی سیاست میں رشوت خوری اور بدعنوانی میں 90 فیصد کمی آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر چیف منسٹر کا اعلان درس ہے تو پھر ماباقی 10 فیصد بدعنوانی میں حکمراں پارٹی کے لیے چھوڑ دی گئی ہے ۔تلنگانہ میں جب سے ٹی آر ایس حکومت آئی ہے ۔ سیاست کے اندر بدعنوانیوں کا اضافہ ہی ہوا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT