Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر پر سلطان بازار کے تاجرین کو دھوکہ دینے کا الزام

کے سی آر پر سلطان بازار کے تاجرین کو دھوکہ دینے کا الزام

سلطان بازار ٹریڈرس یونین اور تلنگانہ مومنٹ لیڈرس کی کانفرنس ، ایل رمنا صدر تلنگانہ ٹی ڈی پی کا خطاب
حیدرآباد۔13ڈسمبر(سیاست نیوز)صدر تلگودیشم پارٹی تلنگانہ یونٹ ایل رمنانے ریاستی حکومت کواپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سلطان بازار کے تاجرین کے ساتھ دھوکہ دہی کا چیف منسٹر پر الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل سے قبل سلطان بازار تاجرین کے وفدسے ملاقات کے دوران ٹی آر ایس پارٹی صدر اپنی جان کی قربانی دیکر بھی سلطان بازار ہرٹیج مارکٹ کی حفاظت کے لئے جدوجہد کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر نئی ریاست تلنگانہ میںبرسراقتدار آنے کے بعد ٹی آر ایس پارٹی کے سربراہ او رچیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو اپنے وعد ے سے منحرف ہوگئے ۔ آج یہا ںسرسوتی پریشد ہال سلطان بازار ٹریڈرس یونین اور 1969تلنگانہ مومنٹ لیڈرس کی جانب سے منعقدہ کل جماعتی گول میز کانفرنس سے خطاب کے دوران ایل رمنا نے کہاکہ حکومت تلنگانہ سلطان بازار کی ہرٹیج مارکٹ کو ہاتھ لگائے بغیر یہاں پر میٹرو ریل لائن کی تنصیب عمل میںلاتی ہے تو حکومت اور ایل اینڈ ٹی انتظامیہ کا خیر مقدم کیاجائے گا ۔ اگر حکومت سلطان بازار کی قدیم ہرٹیج مارکٹ کو منہدم کرکے میٹرو ریل کی تعمیر کے منصوبے پر کام کریگی تو تلگودیشم پارٹی خاموش نہیںبیٹھی گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ سلطان بازار ہرٹیج مارکٹ سے ہزار وں لوگوں کا روزگار جڑا ہوا ہے حکومت تلنگانہ کو چاہئے کہ وہ اس مسئلہ پر غور کرتے ہوئے میٹرو ریل کے موجودہ پلان میںتبدیلی لائے تاکہ سلطان بازار تاجرین کے ساتھ انصاف کیاجاسکے۔ ڈاکٹر ایم سریدھرریڈی سابق ایم ایل سی‘ تلنگانہ جہدکار رام داس نیر ا کشور‘ ثناء اللہ خان ‘ ہریتا رائو‘ سی مدھو سدھن رائو‘ ڈی شنکر کے علاوہ دیگر نے بھی اس گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سلطان بازار کی قدیم ہرٹیج مارکٹ کی حفاظت کے لئے سلطان بازار ٹریڈرس یونین کی جدوجہد میںہر ممکن تعاون کا اعلان کیا۔

TOPPOPULARRECENT