Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کے سی آر پر سیاسی کرپشن کا الزام

کے سی آر پر سیاسی کرپشن کا الزام

نظام آباد /14 ڈسمبر ( پریس نوٹ ) قاضی سید ارشد پاشاہ سرکاری ترجمان تلنگانہ پی سی سی نے کہا کہ ٹی آر ایس کے دور اقتدار میں نئی ریاست تلنگانہ سیاسی اور معاشی طور پر زوال کی راہ پر گامزن ہوگئی ہے ۔ تلنگانہ ریاست کے تقریباً تمام اضلاع میں قحط کے حالات ہیں اور عوام پینے کے پانی کی ایک ایک بوند کیلئے ترس رہے ہیں لیکن کس قدر افسوس کی بات ہے کہ ریاستی قانون ساز کونسل کے انتخابات میں ٹی آر ایس امیدواروں کی کامیابی پر جشن منائے جارہے ہیں ۔ قاضی سید ارشد پاشاہ نے کہاکہ کئی مقامات پر اپوزیشن کانگریس کے امیدواروں نے دستربداری اختیار کرتے ہوئے انتہائی غلط قدم اٹھایا ہے لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ٹی آر ایس کی جانب سے سیاسی انحراف کو برھاوا دیا جارہا ہے اور کے سی آر کے دور حکومت میں سیاسی کرپشن میں اضافہ کی صورتحال نے سیاسی اور جمہوری اقدار کو بری طرح متاثر کیا ہے اور یہ بھی ایک ناقابل تردید حقیق ہے کہ ریاست تلنگانہ جماعت موجودہ مسائل کے ہجوم میں بلبلا رہی ہے ۔ ٹی آر ایس قیادت سیاسی بدعنوانیوں کو بڑھاوا دے رہی ہے ۔ ادارہ جات مقامی کے الیکشن میں ٹی آر ایس امیدواروں کے انتخاب کی پبلسٹی اس طرح کی جارہی ہے جیسا کہ ریاست تلنگانہ نے ترقی کی منزل کو چھو لیا ہے ۔ قاضی سید ارشد پاشاہ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس کی جانب سے چلائی جارہی سیاسی انحراف کی لہر سے تلنگانہ عوام کو کوئی فائدہ ہونے والا نہیں ہے ۔ کیونکہ ریاستی حکومت عوام کے حل طلب مسائل کی یکسوئی میں ناکام ہوگئی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ اچھے دن آنے والے ہیں لیکن ریاست تلنگانہ میں عوام برے دنوں کا سامنا کر رہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT