Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر پر عوامی دولت کے اسراف کا الزام : کشن ریڈی

کے سی آر پر عوامی دولت کے اسراف کا الزام : کشن ریڈی

حیدرآباد ۔ 24 ۔ اکٹوبر : ( این ایس ایس ) : تلنگانہ اسمبلی میں بی جے پی فلور لیڈر کشن ریڈی نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر الزام عائد کیا کہ وہ عوامی دولت کا اسراف کررہے ہیں جب کہ ریاست کو مالی مشکلات درپیش ہیں ۔ انہوں نے سوال کیا نئے سکریٹریٹ کی کیا ضرورت تھی ؟ پارٹی آفس پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کشن ریڈی نے کہا چیف منسٹر واستو کے نام پر عوامی دولت لٹا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا نئی اسمبلی عمارت اور سکریٹریٹ کی تعمیر کے بجائے عوام کو راحت پہنچانے کی غرض سے تباہ حال سڑکوں کی مرمت کی جاسکتی تھی ۔ کشن ریڈی نے کہا ایک جانب ریاستی حکومت زائد بھاری رقم خرچ کرنے کوشش کررہی ہے جب کہ دوسری جانب وہ قرض حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ انہوں نے مزید الزام عائد کیا کہ ٹی آر ایس حکومت دیہاتوں کی ترقی کے لیے فراہم کردہ مرکز کے دوہزار کروڑ رقم کو دیگر پراجکٹس کی سمت موڑ دیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT