Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر کا خاندان دولت لوٹ رہا ہے، تحقیقات کا مطالبہ

کے سی آر کا خاندان دولت لوٹ رہا ہے، تحقیقات کا مطالبہ

تلنگانہ مشن کا نام کمیشن کاحصول، مدھوگوڑ یشکی کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 22 اپریل (سیاست نیوز) ترجمان اے آئی سی سی و سابق رکن پارلیمنٹ مدھوگوڑ یشکی نے چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کے ارکان خاندان پر عوامی دولت لوٹنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا۔ مقدمات درج کرنے کا چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ وہ چیف منسٹر سے ڈرنے گھبرانے والے نہیں ہے۔ آج گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مدھوگوڑ یشکی نے کہا کہ جن مقاصد کی تکمیل کیلئے علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل دیا گیا تھا، چیف منسٹر کے سی آر اور ان کے ارکان خاندان کے ٹی آر، ہریش راؤ اور کویتا اس کے خلاف کام کررہے ہیں۔ سنہرے تلنگانہ کے کاموں کو مشن کے طور پر انجام دینے کے بجائے کمیشن کے طور پر انجام دیا جارہا ہے۔ (ای ڈی) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے ریاستی وزراء کے ٹی آر، ہریش راؤ اور کویتا کو نوٹس دی ہے۔ چیف منسٹر دہلی پہنچ کر وزیراعظم سے ملاقات کی۔ ایک سمجھوتے کے بعد ہی کے سی آر نے نوٹ بندی کی کھل کر تائید کی ہے۔ ٹی آر ایس اور بی جے پی میں خفیہ سازباز ہوچکی ہے۔ تلنگانہ کی تحریک میں آندھرا والوں کو لٹیرے قرار دینے والے کے ٹی آر مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو کے فرزند کے ساتھ مل کر بزنس کررہے ہیں۔ ٹی آر ایس کے تین سالہ دورحکومت میں صرف درمیانی افراد، کنٹراکٹرس اور وفاداریاں تبدیل کرنے والے عوامی منتخب نمائندوں کو فائدہ پہنچا ہے۔ سماج کا کوئی بھی طبقہ حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہے۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے حدود میں سڑکوں کی تعمیرات کے دوران کروڑہا روپئے کی بدعنوانیوں میں چھوٹے ملازمین کو برطرف کیا گیا ہے مگر چیف منسٹر نے اپنے فرزند وزیربلدی نظم و نسق کے ٹی آر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ مقررہ وقت سے قبل دہلی پہنچ کر وزیراعظم سے ملاقات کی ہے۔ چیف منسٹر تلنگانہ وعدوں کو نبھانے میں پوری طرح ناکام ہوگئے ہیں۔ 12 فیصد مسلم تحفظات کے معاملے میں سنجیدہ نہ ہونے کا الزام عائد کیا۔

TOPPOPULARRECENT