Wednesday , August 23 2017
Home / Top Stories / کے سی آر کا دورہ دہلی، وزیر اعظم سے ملاقات متوقع

کے سی آر کا دورہ دہلی، وزیر اعظم سے ملاقات متوقع

نیتن گڈکری کی دختر کی شادی تقریب میں شرکت بھی کریں گے
حیدرآباد۔/7ڈسمبر، ( سیاست نیوز)چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ آج رات دہلی پہونچے جہاں وہ مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نیتن گڈکری کی دختر کی شادی میں شرکت کریں گے۔ جمعرات کے دن اس شادی کا استقبالیہ مقرر کیا گیا ہے۔ چیف منسٹر آج شام حیدرآباد سے دہلی کیلئے روانہ ہوئے۔ توقع ہے کہ وہ شادی کی تقریب میں شرکت کے علاوہ وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کریں گے۔ نوٹوں کی منسوخی کے مسئلہ سے نمٹنے کیلئے جو مسائل پیدا ہورہے ہیں کے سی آر اس صورتحال سے بھی وزیر اعظم کو واقف کرائیں گے۔ اس کے علاوہ نوخیز ریاست میں ترقیاتی کام انجام دینے کیلئے فنڈز کی بروقت اجرائی میں مدد کرنے کی خواہش ظاہر کریں گے۔ کے سی آر نے وزیر اعظم سے ملاقات کیلئے وقت مانگا ہے۔ نوٹوں کی منسوخی کے بعد ریاست تلنگانہ کو درپیش مسائل کے علاوہ تجارتی سرگرمیوں پر پڑنے والے اثرات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ کے سی آر ریاستی حکومت کی جانب سے شروع کردہ ترقیاتی کاموں کیلئے مزید قرضے دینے کی بھی خواہش کریں گے۔ ریاست بھر میں کیاش لیس لین دین کی حوصلہ افزائی کرنے ان کی حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے بھی وزیر اعظم کو واقف کروایا جائے گا۔ عوام کے بینک اکاؤنٹس کھولتے ہوئے انہیں بینکوں میں رقومات جمع کرانے کی ترغیب دیئے جانے خاص کر دیہی عوام اور ٹاؤنس میں چلائی گئی ریاستی حکومت کی مہم کے تعلق سے بھی وزیر اعظم مودی کو واقف کرایا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT