Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر کو دورہ چین کی تفصیلات عوام کے سامنے پیش کرنے کا مشورہ

کے سی آر کو دورہ چین کی تفصیلات عوام کے سامنے پیش کرنے کا مشورہ

حیدرآباد 17 ستمبر ( پریس نوٹ ) سکریٹری تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی جناب محمد ایوب خان نے چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے دورہ چین کی تفصیلات سے عوام کو واقف کروائیں ۔ جناب ایوب خان نے کہا کہ کے سی آر نے پریشان حال کسانوں کے مسائل کو نظر انداز کرتے ہوئے چین کا پر تعیش دورہ کیا ۔ دو کروڑ روپئے سے زائد کرایہ کا طیارہ حاصل کیا ۔ انہیں عوام اور کسانوں کے مسائل سے زیادہ اپنے دورہ کی فکر تھی ۔ چیف منسٹر دورہ چین سے سرمایہ حاصل کرنے کا دعوی کر رہے ہیں۔ انہیں عوام کے سامنے یہ بتانا چاہئے کہ وہ چین سے کتنا سرمایہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ چین میں خود معاشی بحران ہے وہاں کی کرنسی کی قیمت گر گئی ہے ۔ اس کے باوجود چیف منسٹر نے چین کا دورہ کیا اور عوامی ٹیکس کی رقومات کا بیجا استعمال کیا ہے ۔ جناب ایوب خان نے کہا کہ چیف منسٹر کو چاہئے کہ وہ عوام کے سامنے واضح کریں کہ اس دورہ سے وہ ریاست کیلئے کتنا سرمایہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ انہوں نے چیف منسٹر کے دورہ کو ناکام قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح سرمایہ کاری کے نام پر بیرونی ممالک کے دورہ ریاست کا اہم بجٹ کا بے جا مصرف نا مناسب ہے ۔

TOPPOPULARRECENT