Friday , June 23 2017
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر کٹس کی موثر تقسیم  کلکٹرس کو چیف سکریٹری کی ہدایت

کے سی آر کٹس کی موثر تقسیم  کلکٹرس کو چیف سکریٹری کی ہدایت

حیدرآباد ۔ 15 مئی ۔ (این ایس ایس) چیف سکریٹری ایس پی سنگھ نے تمام ضلع کلکٹرس کو ہدایت دی ہے کہ مختلف سرکاری ہاسپٹلس میں حاملہ خواتین کیلئے کے سی آر کٹس کی خاطر خواہ مقدار تیار رکھیں۔ انھوں نے سکریٹریٹ سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ضلع کلکٹر سے خواہش کی ہے کہ ڈاکٹرس ، اسٹاف اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے ذریعہ بہتر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ حکومت کے سی آر کٹس پروگرام پر موثر عمل آوری یقینی بنارہی ہے ، لہذا تمام کلکٹرس کو چاہئے کہ وہ خصوصی توجہ مرکوز کریں۔ اس اسکیم کے تحت حکومت خواتین کو لڑکا پیدا ہونے پر 12,000 اور لڑکی کی پیدائش پر 13,000 روپئے کی رقم چار اقساط میں فراہم کرے گی ۔ یہ رقم خواتین کے بینک اکاؤنٹس میں جمع کی جائے گی جو آدھار سے مربوط ہوں گے ۔ اب تک 1,80,000 حاملہ خواتین نے اسکیم سے استفادہ کیلئے اندراج کروایا ہے اور اس میں آئندہ دو تا تین ماہ کے دوران 20 تا 30 اضافہ متوقع ہے ۔ انھوں نے کہاکہ کے سی آر کٹس کی تمام اہل خواتین تک رسائی ہوگی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT