Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر کی آنکھ کا آپریشن

کے سی آر کی آنکھ کا آپریشن

حیدرآباد۔8 ستمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو موتیابند کے آپریشن کے بعد نئی دہلی میں آرام کررہے ہیں۔ ایک خانگی ہاسپٹل میں نامور آئی سرجن ڈاکٹر سچدیو اور ان کی ٹیم نے آپریشن کیا۔ اطلاعات کے مطابق چیف منسٹر کی شریک حیات، فرزند اور دختر کے علاوہ بعض رشتہ دار نئی دہلی میں ان کے ساتھ قیام کررہے ہیں۔ چیف منسٹر کے آرام کے سبب پارٹی قائدین کو ملاقات کا وقت نہیں دیا گیا۔ حالانکہ قائدین مزاج پرسی کے لیے نئی دہلی پہنچ گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈاکٹر سچدیو نے دوبارہ معائنے کے بعد چندر شیکھر رائو کو مکمل فٹ قرار دیا تاہم انہیں سیاہ عینک کے استعمال کا مشورہ دیا تاکہ انفیکشن سے بچاجاسکے۔ چیف منسٹر نے آج ڈاکٹر سچدیو اور اپنے ارکان خاندان کے ساتھ تصویریں کھچوائیں جسے پارٹی حلقوں میں بھیجا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر اتوار یا پیر کو حیدرآباد واپس ہوں گے۔ وہ وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے وقت کا انتظار کررہے ہیں تاکہ انہیں حیدرآباد میٹرو ریل کے افتتاح کے لیے مدعو کیا جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT