Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر کی بصیرت سے تلنگانہ کی ترقی

کے سی آر کی بصیرت سے تلنگانہ کی ترقی

ٹی آر ایس کے واحد مسلم رکن اسمبلی محمد شکیل عامر کا انٹرویو
حیدرآباد۔ 5 ؍ جون ( سیاست نیوز) تلنگانہ کی مثالی ترقی کے دو برس مکمل ہوگئے ۔ یہ کم عرصہ میں چیف منسٹر چندر شیکھرراو کی بصیرت اور ان کی کاوشوں کا ثمر ہے ۔ تمام طبقات کی یکساں ترقی کیلئے مختلف اسکیمات پر عمل آوری کی جا رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ٹی آر ایس کے واحد مسلم رکن اسمبلی بودھن مسٹر محمد شکیل عامر نے نمائندہ سیاست کودیئے گئے انٹرویو میں یہ بات کہی ۔ انہوں نے  بتایا کہ آج تلنگانہ میں ترقیاتی کاموں کو دیکھ کر دوسری ریاستوں میں اسکیمات کی مثال دی جا رہی ہے بالخصوص اقلیتوں کیلئے اسکولس کا قیام ‘شادی مبارک اسکیم مساجد اور قبرستانوں کی حصار بندی کیلئے فنڈز کی فراہمی ٹی آر ایس کا کارنامہ ہے ۔ چندر شیکھرراو کی قیادت کا ہر کوئی معترف ہے یقیناً انکی حرکیاتی قیادت تلنگانہ کو سنہرا تلنگانہ کی سمت لے جائیگی ۔ آج اپوزیشن کے پاس کہنے کو کچھ نہیں پھر بھی حکمراں جماعت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں مسٹر شکیل نے اپوزیشن کو مشورہ دیا کہ تم پانی جیسے بنو جو اپنا راستہ خود بناتا ہے ۔ پتھر جیسے نہ بنو جو دوسروں کا راستہ بھی روک لیتا ہے ۔ کے اس سوال پر کے تلنگانہ میں برسر اقتدار آنے کے بعد آپ کے وزیر اعلی نے کم از کم چار مسلم وزراء کو کابینہ میں شامل کرنے کا وعدہ کیا تھا جبکہ آپ کو یہ اعزاز حاصل ہیکہ آپ واحد مسلم رکن اسمبلی منتخب ہوئے ۔ اقلیتیں سمجھ نہیں پا رہی ہیںکہ آپ کو وزارت  میں کیوں شامل نہیں کیا گیا ۔ شکیل عامر نے کہا کہ برسوں سے بلالحاظ مذہب و ملت عوامی  خدمات کا تسلسل برقرار رکھا ہوں ‘ آج رکن اسمبلی دو سال پہلے منتخب ہوا لیکن کئی برسوں سے عوامی خدمت کر رہا ہوں ۔ پارٹی کا واحد مسلم رکن اسمبلی ہو ں اور کے سی آر کی قیادت میں عوامی خدمات کا موقع ملا اور پارٹی مجھے جو ذمہ داری دیگی میں بحسن خوبی نبھاوں گا۔

TOPPOPULARRECENT