Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ’’کے سی آر کی بے دخلی تک چین نہیں لوں گا ‘‘

’’کے سی آر کی بے دخلی تک چین نہیں لوں گا ‘‘

بنگارو تلنگانہ کا مطلب ہر گھر سستی شراب کی فراہمی؟ ریونت ریڈی
حیدرآباد۔ 20 اگست (سیاست نیوز) سینئر تلگو دیشم پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی مسٹر اے ریونت ریڈی نے چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو اقتدار سے بے دخل کرنے تک جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ تب تک چین کی نیند نہیں سوئیں گے۔ ریونت ریڈی نے دولت آباد پولیس اسٹیشن میں گرفتاری و رہائی کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ حکومت ، تلگو دیشم پارٹی قائدین و کارکنوں کو ہراساں کررہی ہے اور پولیس کے ذریعہ انہیں گرفتار کرایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر کے ان حربوں سے ہم خوف زدہ ہونے والے نہیں۔ انہیں گرفتار کرکے ڈرایا یا دھمکایا نہیں جاسکتا۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کی بے قاعدگیوں اور کرپشن کو بے نقاب کرنے کی وجہ سے چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ اپوزیشن جماعتوں بالخصوص تلگو دیشم پارٹی کو نشانہ بنارہے ہیں۔ انہوں نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا بنگارو تلنگانہ کا مطلب گھر گھر سستی شراب فراہم کرنا ہے؟ انہوں نے حکومت کی مخالف عوام پالیسیوں پر شدید تنقید کی اور کہا کہ تلگو دیشم اس کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی۔

TOPPOPULARRECENT