Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر کی سستی شہرت کیلئے نئی اسکیمات ‘ عمل ندارد : ملو بٹی

کے سی آر کی سستی شہرت کیلئے نئی اسکیمات ‘ عمل ندارد : ملو بٹی

حیدرآباد ۔17اگست ( سیاست نیوز) ورکنگ پریسیڈنٹ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ملوبٹی وکرمارکا نے گراما جیوتی کو فرضی اسکیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے چیف منسٹر تلنگانہ ہزاروں کروڑہا روپئے پانی کی طرح بہارہے ہیں ۔ آج گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملوبٹی وکرمارکانے چیف منسٹر تلنگانہ آنکھیں بند کر کے حکومت کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گراما جیوتی پروگرام کے دوران سرکاری مشنری سے اپنا گاؤں اپنا منصوبہ پروگرام کے بارے میں وضاحت طلب کرنے کا اعلان کیا ۔ ورکنگ پریسیڈنٹ تلنگانہ کانگریس کمیٹی نے کہا کہ ٹی آر ایس 14ماہی دور حکومت مایوس کن ہے ‘ تمام شعبہ حیات میں حکومت ناکام ہوگئی ہے ۔ اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے اور سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے گراما جیوتی پروگرام کا آغآز ـکیا گیا ہے جو عوام کیلئے اور ریاست کی ترقی کیلئے فائدہ مند نہیں ہے ۔ سروے کے نام پر وقت ضائع کرتے ہوئے انتخابی منشور میں عوام سے کئے گئے وعدوں سے راہ فرار اختیار کی جارہی ہے ۔ اقتدار حاصل کرتے ہوئے دیہی علاقوں کی ترقی کیلئے اپنا گاؤں اپنا منصوبہ پروگرام کے تحت مستقبل کی حکمت عملی تیار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ۔ اس کے بعد 19اگست سے جامع سروے کے نام پر ہلچل مچائی گئی ۔ سروے سے اصل ہونے والے ڈاٹا کے تحت فلاحی اسکیمات سے شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT