Wednesday , August 16 2017
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر کی قیادت پر عوام کابھرپور اعتماد: کویتا

کے سی آر کی قیادت پر عوام کابھرپور اعتماد: کویتا

حیدرآباد /5 فروری ( سیاست نیوز ) ٹی آر ایس لیڈر اور چیف منسٹر کے سی آر کی دختر کلواکنٹلہ کویتا نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات میں پارٹی کی شاندار کامیابی کو چیف منسٹر چندرا شیکھر راؤ کی قیادت پر عوام کے بھرپور اعتماد کا مظہر قرار دیا ۔ نظام آباد کی رکن لوک سبھا کویتا نے مزید کہا کہ ٹی آر ایس نے لوک سبھا انتخابات میں جو وعدے کئے تھے اس کی تکمیل کیلئے اقدامات کئے ہیں ۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ عوام نے آج ٹی آر ایس کو پورے یقین کے ساتھ کامیابی دلائی ۔

TOPPOPULARRECENT