Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کے سی آر کے تمام وعدے ہوا میں تحلیل

کے سی آر کے تمام وعدے ہوا میں تحلیل

کریم نگر /5اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کسانوں کو حوصلہ دینے میں حکومت پوری طرح سے ناکام ہے ۔ ریاستی حکومت کا یہ طرز قابل جرم ہے ۔ یہ بات سابق رکن پارلیمنٹ پونم بربھاکر نے کہی کہ وہ کریم نگر آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے حکومت کے طریقہ کار کی وجہ سے کسانوں کی خودکشی کا سلسلہ جاری ہے ۔ قرض کی معافی بھی یکمشت ہونی چاہئے تھی ۔ ایک ہی مرتبہ قرض کی معافی نہ ہونے کی وجہ سے بنکوں میں نہ صرف سود میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ کسانوں کو دوبارہ قرض بھی نہیں مل رہا ہے ۔ ایسے حالات میں کسان پریشان ہوکر خودکشی کر رہے ہیں ۔ ہر روز ایک نیا اعلان ،، نیا بیان اور تیقن دیتے ہوئے کے سی آر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں ۔ چناؤ کے دوران کئے گئے وعدے اور منشور میں درج تیقنات سبھی ہوا میں تحلیل ہوچکے ہیں ۔ ایک طرف خشک سالی پھیلی ہوئی ہے تو اس کے باوجود مرکز سے معافی امداد مانگنے کے بجائے خاموشی اختیار کرتے ہوئے تساہلی برتی جارہی ہے ۔ یہ خاموشی کیوں اختیار کی گئی ہے ۔ سمجھ سے باہر ہے ۔ فوری خشک سالی سے متاثرہ منڈلس کا اعلان کرتے ہوئے امداد کیلئے اقدامات شروع کئے جانے کی ضرورت ہے تاکہ کسانوں کو ہمت و حوصلہ مل سکے اور حکومت اگر سنجیدہ ہوتو کسانوں کی فلاح و بہبودی پروگراموں پر عمل آوری ککی طرف توجہ دینا چاہئے مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر کانگریس مستقر صدر کے شیکھر روی ، کے وینکٹ رمنا و دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT