Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کے سی آر کے جلسہ میں شرکت کرنے والا شخص سڑک حادثہ میں ہلاک

کے سی آر کے جلسہ میں شرکت کرنے والا شخص سڑک حادثہ میں ہلاک

نظام آباد:11؍ اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو کے جلسہ میں شرکت کیلئے آتے وقت ایک شخص فوت ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو نظام آباد ضلع کے بالکنڈہ حلقہ کے پوچم پاڈ کے جلسہ میں شرکت کی تھی اور چیف منسٹر کے جلسہ کی کامیابی کیلئے بڑے پیمانے پر ٹی آرایس نے عوام کو جمع کیا تھا ۔ ورنی منڈل کے شنکورہ سے تعلق رکھنے والے ٹی آرایس کارکن ایم چندر اپنے دیہات سے پوچم پاڈ کو آنے کے دوران درمیان میں انکا پور کے پاس ضرورت سے فارغ ہونے کیلئے بس اتر کر جارہا تھا کہ آرمور کی طرف سے آنے والی ایک لاری کا ٹائیر نکل کر چندر سے ٹکرانے کے علاوہ شنکر اور دیگر سے بھی ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں شنکر شدید زخمی ہونے پر سرکاری دواخانہ نظام آباد منتقل کیا گیا ۔ حالت تشویشناک ہونے پر خانگی دواخانہ منتقل کیا گیا علاج کے دوران شنکر جانبر نہ ہوسکا ۔ اطلاع کے ملتے ہی وزیر زراعت پوچارام سرینواس ریڈی دواخانہ پہنچ کر نعش کا دیدار کیا اور زخمیوں سے ملاقات کی اور بتایا کہ ٹی آرایس پارٹی شنکر کے خاندان کی باز آبادکاری کیلئے سنجیدہ اقدامات کرتے ہوئے پانچ لاکھ روپئے ایکس گریشیاء فراہم کرے گی ۔ شنکر کے فرزند کی شکایت پر پولیس مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT