Sunday , June 25 2017
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر کے خلاف بغاوت کرنے ہریش راؤ کو مشورہ

کے سی آر کے خلاف بغاوت کرنے ہریش راؤ کو مشورہ

کانگریس میں شامل ہونے کی بھی ترغیب ، گاندھی بھون میں سروے ستیہ نارائنا کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔ 20 اپریل (آئی این این) سابق مرکزی وزیر سروے ستیہ نارائنا نے آج اپنی اپیل کو دوہراتے ہوئے ریاستی وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ کو مشورہ دیا کہ وہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے خلاف بغاوت کریں۔ تلنگانہ عوام کے مفادات کا تحفظ کرنا ان کا فرض ہے۔ گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ستیہ نارائنا نے ہریش راؤ کو ایک متحرک عوامی لیڈر قرار دیا اور کہا کہ ان کے اندر بے شمار خوبیاں پائی جاتی ہیں اور وہ سخت محنتی عوامی لیڈر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہریش راؤ کو ہی فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ تلنگانہ تحریک کے فوائد سے تلنگانہ عوام کو کس حد تک فائدہ پہنچائیں گے۔ ہریش راؤ نے تلنگانہ عوام کی خاطر ہی تحریک میں سرگرمی سے حصہ لیا تھا جبکہ کے تارک راما راؤ اور کویتا اس تحریک کے دوران امریکہ میں تعلیم حاصل کررہے تھے۔ ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد ہریش راؤ کو پیچھے ڈھکیل دیا گیا اور کے ٹی آر و کویتا کو مرکزیت حاصل ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ تحریک کے دوران کے سی آر سے زیادہ ہریش راؤ سرگرم تھے، لہذا اب وقت آگیا ہے کہ ہریش راؤ ٹی آر ایس اور حکومت دونوں پر اپنا کنٹرول حاصل کرلیں۔ تلنگانہ عوام کے مفاد کیلئے ایسا کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اس سلسلے میں ہریش راؤ کی مکمل تائید کرے گی۔ اپنی بالادستی کو منوانے کا یہ بہترین موقع ہے۔ 2019ء کے انتخابات کے بعد کانگریس پارٹی کو دوبارہ اقتدار حاصل ہوگا اور اس کے بعد ہریش راؤ کو اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانے کا ہرگز موقع نہیں ملے گا۔ اسی دوران کانگریس حلقوں میں یہ سوال گشت کررہا ہے کہ ہریش راؤ کانگریس پارٹی میں شامل ہونے پر غور کررہے ہیں، لیکن کانگریس کے اندر اس مسئلہ پر دو گروپس بن گئے ہیں۔ ایک گروپ ہریش راؤ کی شمولیت کی حمایت کررہا ہے اور دوسرا گروپ مخالفت کررہا ہے۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی لیڈر اومیش راؤ نے ہریش راؤ کی زبردست حمایت کرتے ہوئے انہیں ایک اچھا لیڈر قرار دیا ہے اور وہ ہریش راؤ کو کانگریس پارٹی میں شامل کرنے کی کوشش کریں گے۔ ٹی آر ایس میں انہیں توہین آمیز رویہ کا سامنا ہے۔ اسی لئے کانگریس ہی ان کیلئے بہترین جگہ ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT