Monday , July 24 2017
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر کے خلاف بی جے پی کی  تحریک مراعات نوٹس

کے سی آر کے خلاف بی جے پی کی  تحریک مراعات نوٹس

حیدرآباد ۔ 18 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز): چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر قانون ساز اسمبلی کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے بی جے پی نے چیف منسٹر کے خلاف ایک تحریک مراعات کی نوٹس دی ہے ۔ بی جے پی لیڈر جی کشن ریڈی نے یہ نوٹس اسپیکر ایس مدھوسدن چاری کے حوالے کی ۔ کشن ریڈی نے اس مکتوب میں نشاندہی کی ہے کہ چیف منسٹر نے 17 مارچ کو ایوان کو یہ کہتے ہوئے گمراہ کیا تھا کہ حکومت یادو اور کروما طبقہ کو بھیڑبکریاں تقسیم کرنے کی اسکیم کے لیے اپنے فنڈس جاری کرے گی اور مرکز نے اس سلسلہ میں ریاست کو کوئی سبسیڈی نہیں دی ہے ۔ کشن ریڈی نے کہا کہ 15 مارچ کو ریاست کے بجٹ مباحث میں کہا گیا تھا کہ مرکزی قرض اور سبسیڈی حاصل کیا جارہا ہے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT