Wednesday , August 16 2017
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر کے دورہ امراوتی کی تیاری

کے سی آر کے دورہ امراوتی کی تیاری

حیدرآباد۔19اکٹوبر ( سیاست نیوز)آندھراپردیش کے دارالحکومت امراوتی کی سنگ بنیاد تقریب میں چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھرراؤ کی شرکت کیلئے پروگرام کو تیزی سے قطعیت دی جارہی ہے ۔ تلنگانہ سکریٹریٹ کے عہدیداروں نے’’روٹ میاپ‘‘ کے بارے میں تفصیلات حاصل کی ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ آندھراپردیش کے عہدیداروں نے سیکیورٹی انتظامات کی بناء کے چندر شیکھر راؤ کو سڑک کے بجائے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ سفر کا مشورہ دیا ہے ۔ وہ گناورم سے ذریعہ ہیلی کاپٹر بہ آسانی امراوتی پہنچ سکتے ہیں ۔واضح رہے کہ چندر شیکھر راؤ نے دعوت قبول کرنے کے بعد کہا تھا کہ وہ ذریعہ کار امراوتی پہنچیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT