Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر کے صدر ٹی آر ایس منتخب ہونے پر مبارکباد

کے سی آر کے صدر ٹی آر ایس منتخب ہونے پر مبارکباد

حیدرآباد 24؍اپریل(سیاست نیوز)چیرمن سٹ ون میر عنایت علی باقری نے تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی کے یوم تاسیس تقریب کے موقع پرمنعقدہ پلینری اجلاس میں چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو دوبارہ پارٹی کا بلامقابلہ صدر منتخب کرنے کے فیصلہ کا تہہ دل سے خیرمقدم کیا اور بے پناہ خوشی کا اظہار بھی کیا ۔ سٹ ون چیرمن میرعنایت علی باقری نے آج ایک بیان میں بتایا کہ تلنگانہ تحریک کے علمبرار کے چندرشیکھر رائو نے 2001کے دوران ٹی آر ایس کا اس عزم مصمم کے ساتھ قیام عمل میں لایا تھا کہ وہ علیحدہ تلنگانہ تحریک چلاتے ہوئے ریاست تلنگانہ کا حصول عمل میں لائیں گے ۔ ٹی آر ایس کے بانی صدر کے سی آر کی جدوجہد کامیاب رہی اور علیحدہ ریاست تلنگانہ کے حصول سے متعلق ان کا خواب حقیقت میں بدل گیا ۔ اس طرح متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ علیحدہ ریاست بن گئی اور کے سی آر کو اس کے پہلے چیف منسٹر بننے کا اعزاز حاصل ہوگیا ۔عنایت علی باقری نے بتایا کہ کے سی آر ایک عظیم مدبر و سیاست داں ہونے کے علاوہ ایک بہترین منتظم بھی ہیں۔ وہ جہاں چیف منسٹر کی حیثیت سے تلنگانہ کو ملک کی سرفہرست ریاست بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں وہیں حکمراں ٹی آر ایس کے صدر کے طور پر پارٹی کو مزید مستحکم بنانے میں کامیاب رہے ہیں ۔ لہٰذا یہ یقین تھا کہ ایک بار پھر کے سی آر کو متفقہ طور پر ٹی آر ایس کے صدر منتخب کرلیا جائے گا اور ایسا ہی ہوا جو ایک بہت ہی اچھی بات ہے ۔ چیرمن سٹ ون نے ساتھ ہی ساتھ ٹی آر ایس کے اجلاس مندوبین کے فقید المثال طور پر کامیاب ہونے پر اظہار مسرت کیا اور توقع ظاہر کی کہ 27؍اپریل کو ورنگل میں منعقد ہونے کا ٹی آر ایس کا جلسہ عام بھی بے نظیر رہے گا اور وہ شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔جناب میرعنایت علی باقری نے بھی اپنے بیان میںاس بات کا دعویٰ پیش کیا کہ آنے والے تیس سالوں تک تلنگانہ میں ٹی آر ایس حکومت قائم رہے گی ۔ کیونکہ ان تین سالوں میںتلنگانہ کی عوام کے لئے جن فلاحی کاموں کی شروعات کے سی آر کی زیر قیادت حکومت نے کی ہے اس کی سابق میںکوئی نظیر نہیںملتی ۔ میرعنایت علی باقری نے کہاکہ ٹی آر ایس پارٹی پر عوام کامکمل اعتماد ہے اور مستقبل میںبھی عوام تلنگانہ کی اپنی سیاسی پارٹی کو اقتدار سے ہمکنار کریگی ۔

TOPPOPULARRECENT