Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر ‘ کے ٹی آر کو قابو میں رکھیں ‘ وی ہنمنت راؤ کا مشورہ

کے سی آر ‘ کے ٹی آر کو قابو میں رکھیں ‘ وی ہنمنت راؤ کا مشورہ

کھمم 8 مئی ( این ایس ایس ) کانگریس کے رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ نے چیف منسٹر کے چندر شیکھرراؤ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے فرزند کو قابو میں رکھیں۔ یہاں کانگریس پارٹی آفس میںمیڈیا سے بات کرتے ہوئے ہنمنت راؤ نے کہا کہ اگر چندر شیکھر راؤ کے فرزند کانگریس کے خلاف من مانی تبصرے کرینگے تو کانگریس کیڈر خاموش نہیں بیٹھے گا ۔ انہوں نے واضح کیا کہ کے ٹی آر کانگریس کے خلاف نامناسب تبصرے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کانگریس کو دفن کردینے کی بات کر رہے ہیں اور کانگریس پارٹی کا اتہ پتہ ختم کردینے کا دعوی کر رہے ہیں۔ وی ہنمنت راؤ نے یاد دہانی کروائی کہ کانگریس پارٹی نے ہی ملک کو آزادی دلائی اور اسی پارٹی نے تلنگانہ ریاست کی تشکیل کو یقینی بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس پارٹی تلنگانہ ریاست تشکیل نہیں دیتی تو کے ٹی آر لندن میں ہی قیام پر مجبور ہوجاتے ۔ انہوں نے کہا کہ پالیر کے عوام جاریہ ضمنی انتخابات میں کانگریس کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے اسے کامیابی دلائیں گے ۔ واضح رہے کہ حالیہ عرصہ میں ریاستی وزیر کے ٹی آر نے کانگریس کے خلاف شدید ریمارکس کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT