Saturday , June 24 2017
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر کے ہاتھوں آج 825 افراد میں بکروں کی تقسیم

کے سی آر کے ہاتھوں آج 825 افراد میں بکروں کی تقسیم

حیدرآباد 19جون (سیاست نیوز )تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو 20جون کو سدی پیٹ ضلع کے کونڈ اپاکا منڈل ہیڈکوارٹرس میں بکروں کی تقسیم کے پروگرام کا آغازکریں گے ۔ریاستی حکومت نے ریاست بھر میں گولا اور کروما طبقات میں 84لاکھ بکروں کی تقسیم کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان کی زندگی بہتر ہوسکے اور تلنگانہ کو عنقریب بکروں کے گوشت کو برآمد کرنے والی ریاست بنایا جائے ۔وزیراعلی کونڈاپاکا میں منتخب825 استفادہ کنندگان میں بکروں کے یونٹس کی تقسیم کریں گے ۔ہر استفادہ کنندہ کو ہر یونٹ کے لئے 31,750 روپے اداکرنے ہوں گے جن میں 20بکرے اور ایک مینڈھا بھی شامل ہوگا ۔ریاستی حکومت اپنے حصہ کے طورپر ہر استفادہ کنندہ کی طرف سے 91,250 روپئے ادا کرے گی ۔سدی پیٹ ضلع انتظامیہ آندھراپردیش کے کرنول سے بکروں کی خریداری کے لئے تیاری کر رہی ہے تاکہ ان کی تقسیم کی جاسکے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT