Tuesday , September 19 2017
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر کے ہاتھوں گراما جیوتی اسکیم کا آج افتتاح

کے سی آر کے ہاتھوں گراما جیوتی اسکیم کا آج افتتاح

حیدرآباد۔10اگست ( سیاست نیوز) یوم آزادی کے موقع پر حکومت کی جانب سے شروع کی جانے والی نئی اسکیم’’ گراما جیوتی ‘‘ سے متعلق معلوماتی کنونشن کا 11اگست کو 11بجے دن ہائی ٹیکس میں انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ اس معلوماتی کنونشن کا افتتاح کریں گے ۔ اس کنونشن میں ارکان کابینی سب کمیٹی ‘ ضلع کلکٹرس ‘ سپرنٹنڈنٹس آف پولیس ‘ ضلع پریشد چیف ایگزیکٹیو عہدیدار ‘ جوائنٹ کلکٹرس ‘ ڈسٹرکٹ پنچایت آفیسرس وغیرہ کثیر تعداد میں شرکت کریں گے ۔ بتایا جاتا ہے کہ گراما جیوتی اسکیم کے سلسلہ میں چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج جائزہ اجلاس طلب کیا اور بتایا کہ مجوزہ کنونشن بالکلیہ طور پر مکمل معلوماتی کنونشن ہوگا ۔ لہذا تمام عہدیداروں کے ساتھ تال میل پیدا کرتے ہوئے عوامی حصہ ادری ( شراکت داری) کے ذریعہ عوامی منتخبہ نمائندوں سے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کی چیف منسٹر نے خواہش کی ۔

TOPPOPULARRECENT