Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر حیدرآباد کو ورلڈ کلاس سٹی بنانے میں مصروف : مہندر ریڈی

کے سی آر حیدرآباد کو ورلڈ کلاس سٹی بنانے میں مصروف : مہندر ریڈی

حیدرآباد 3 جنوری (این ایس ایس) وزیر ٹرانسپورٹ مسٹر پی مہیندر ریڈی نے کہاکہ چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ حیدرآباد کو عالمی معیار کے مطابق ترقی کیلئے بے تکان کام کررہے ہیں۔ وہ آج یہاں وزیر آئی ٹی مسٹر کے ٹی راما راؤ کے ہاتھوں مائینڈ اسپیس سنٹر میں ملٹی لیول فلائی اوور کی تعمیر کے لئے منعقدہ سنگ بنیاد تقریب سے مخاطب تھے۔اس موقع پر مسٹر مہیندر ریڈی نے مزید کہاکہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے غریب عوام کیلئے شہر میں ڈبل بیڈ روم کے مکانات کی تعمیر عمل میں لانے کے ساتھ ساتھ یہاں کی ٹریفک آمد و رفت میں آسانی پیدا کرنے کے لئے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ مسافروں کی سہولت کے لئے 100 عدد ایرکنڈیشن بسوں کو بھی چلایا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT