Tuesday , May 23 2017
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر خاندان میں ٹی ہریش راؤ یکا و تنہا

کے سی آر خاندان میں ٹی ہریش راؤ یکا و تنہا

این ایس یو آئی کی یوم تاسیس تقریب، سابق مرکزی وزیر سروے ستیہ نارائنا کا خطاب
حیدرآباد 9 اپریل (سیاست نیوز) سابق مرکزی وزیر و سینئر کانگریس قائد مسٹر سروے ستیہ نارائنا نے کہاکہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کے افراد خاندان نے وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ کو ’’یکا و تنہا‘‘ کرکے رکھ دیا ہے۔ آج یہاں گاندھی بھون میں این ایس یو آئی کی یوم تاسیس کے سلسلہ میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹی ہریش راؤ کا یہ کہنا کہ کانگریس پارٹی ہرگز کامیابی حاصل نہیں کرسکے گی جبکہ اس کے پس پردہ محرکات اور وجوہات علیحدہ ہیں۔ انھوں نے کہاکہ این ایس یو آئی اور یوتھ کانگریس تنظیمیں کانگریس پارٹی کے لئے دو آنکھوں کے مانند ہیں۔ سروے ستیہ نارائنا نے کانگریس مہیلا ونگ پر زور دیا کہ وہ اپنی کارکردگی کو مزید فعال بناتے ہوئے اپنی سرگرمیوں کو تیز تر کریں اور یوتھ کانگریس و این ایس یو آئی قائدین جو پارٹی ٹکٹس حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں، ان سے حلقہ جات اسمبلی میں سرگرم ہوجانے اور پارٹی قائدین کا مکمل تعاون حاصل کرکے اپنے موقف کو مستحکم بنانے پر اولین ترجیح دینے کی خواہش کی۔ سابق مرکزی وزیر نے کے چندرشیکھر راؤ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ کے سی آر درحقیقت این ایس یو آئی کی پیداوار ہیں لیکن وہ آج این ایس یو آئی اور کانگریس کو اپنی تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں جوکہ ان کے لئے مناسب نہیں ہے۔ انھوں نے کہاکہ کسی طلباء تنظیم سے وابستگی کے بغیر ہی کے ٹی راما راؤ اور کے کویتا راست سیاست میں داخل ہوئے ہیں اور ان کے ذریعہ ہی تلنگانہ حکومت میں بڑے پیمانے پر جاری کرپشن سرگرمیوں پر سروے ستیہ نارائنا نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT