Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر عوامی مسائل سے بے خبر، صرف پوجا میں مصروف

کے سی آر عوامی مسائل سے بے خبر، صرف پوجا میں مصروف

فارم ہاؤز کے قریب ’چاندی یگنہ ‘ کی تیاریاں ، تلگودیشم قائدین کا الزام
حیدرآباد 3 نومبر (این ایس ایس) تلگودیشم پارٹی کے قومی نائب صدر ٹی راملو نے آج الزام عائد کیاکہ تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ انتہائی اہم عوامی مسائل کو نظرانداز کررہے ہیں اور اپنے فارم ہاؤز کے قریب ’چاندی یگنہ‘ پوجا کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ تلگودیشم پولیٹ بیورو راولا چندرشیکھر ریڈی کے ساتھ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ٹی راملو نے کہاکہ ٹی آر ایس حکومت پریشان حال کسانوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہیں۔ کے سی آر نے کہا تھا کہ اُن کا بنیادی مقصد عوام کی بھلائی ہے لیکن اب اُنھیں عوامی مسائل کی کوئی پرواہ نہیں رہی ہے اور وہ ایک سیکولر ریاست میں اپنے فارم ہاؤز کے قریب ’چاندی یگنہ‘ پوجا جیسی مذہبی تقاریب پر تمام تر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ تلگودیشم قائدین نے الزام عائد کیاکہ ساری ریاست بدترین خشک سالی جیسی صورتحال کی گرفت میں ہے اور کے سی آر کی ٹی آر ایس حکومت بالکل غیر کارکرد ہوچکی ہے۔ تاحال 1,800 کسانوں نے خودکشی کی ہے لیکن کسانوں کے مسائل حل کرنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT