Tuesday , October 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کے سی آر غریب بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کوشاں

کے سی آر غریب بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کوشاں

بودھن میں منعقدہ جلسہ عام سے ڈپٹی چیف منسٹر کے سری ہری کا خطاب

بودھن 12 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر کے سری ہری نے آج بودھن جونیر کالج کی نئی عمارت کا افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر انھوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ شہر کے وسط میں جونیر و ڈگری کالجوں کے لئے ایک ہی مقام پر تقریباً 15.5 ایکر اراضی موجود ہے اس جگہ کو تعلیمی سرگرمیوں کے لئے استعمال کرنے انھوں نے ضلع کلکٹر رویندر ریڈی سے تجاویز تیار کرنے کی خواہش کی اور سب سے پہلے کالج کے کھلے میدان کی حد بندی کرتے ہوئے احاطہ کی دیوار تعمیر کرنے کا مشورہ دیا۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے کہاکہ چیف منسٹر کے چندرشیکھرر اؤ غریب بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرتے ہوئے 525 رہائشی مدارس قائم کرنے، ان مدارس میں زیرتعلیم بچوں کو معیاری تعلیم کے ساتھ قیام و طعام کا مؤثر انتظام کیا گیا۔ انھوں نے کہاکہ ضلع نظام آباد اور حلقہ اسمبلی بودھن میں اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والوں کی کثیر آبادی موجود ہے۔ انھوں نے کہاکہ آبادی کے لحاظ سے رہائشی مدارس لڑکے و لڑکیوں کیلئے قائم کئے گئے۔ انھوں نے کہاکہ گزشتہ ایک سال کے دوران اقلیتی طبقہ کے طلبہ کے لئے تاحال 201 رہائشی مدارس قائم کئے گئے۔ قبل ازیں ڈپٹی چیف منسٹر نے اردو میڈیم ڈگری کالج کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔ ریاستی وزیر پی سرینواس ریڈی نے کہاکہ بودھن شہر میں صرف ان بلدی حلقوں کیلئے ہی پہلے فنڈس فراہم کیا جائے جہاں کے عوام صاف صفائی کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔ ایم ایل اے شکیل عامر نے پی سرینواس ریڈی کو بار بار ان کا تقابل شیر سے کرنے پر مسٹر ریڈی نے ریمارکس کیاکہ شیر جنگل میں رہتا ہے شہر میں نہیں۔ رکن پارلیمنٹ کویتا نے کہاکہ وہ بودھن شہر میں ترقیاتی کام انجام دینے حکومت سے 63 کروڑ روپئے رقم منظور کروائی ہے لیکن اس فنڈس کو صحیح مقام پر چخرچ کرنے وہ خود مقامی قائدین ، رکن اسمبلی بودھن کے ساتھ بودھن شہر میں قیام کرتے ہوئے دورہ کریں گے۔ شکیل عامر نے اپنے خطاب میں کہاکہ 1952 ء کے بعد پہلی مرتبہ گورنمنٹ جونیر کالج کی عمارت کے لئے کے چندرشیکھر راؤ نے 3.5 کروڑ روپئے فراہم کئے اور اردو میڈیم ڈگری کالج کی عمارت کے لئے دو کروڑ روپئے مختص کئے گئے۔ رکن اسمبلی نے کہاکہ شہر کی سڑکیں و ڈرینج نظام مکمل طور پر ناکارہ ہوچکا ہے۔ شریمتی کویتا کی دلچسپی کے باعث شہر میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے لئے فنڈس کی منظوری عمل میں آئی۔ اس جلسہ میں چیرمین ضلع پریشد ڈی راجو، بلدیہ چیرمین ایلیا، ضلع کلکٹر رویندر ریڈی، لینڈ کیپ چیرمین ایس اے علیم، ٹاؤن صدر عابد صوفی و دیگر قائدین، سرکاری عہدیدار کے علاوہ طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

TOPPOPULARRECENT