Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر وزیراعظم کو خوش کرنے کوشاں

کے سی آر وزیراعظم کو خوش کرنے کوشاں

نوٹ بندی پر فکرمند ہونے والے چیف منسٹر پر سی پی آئی قائد وینکٹ ریڈی کا الزام
ورنگل 27 نومبر (این ایس ایس) سی پی آئی اسٹیٹ سکریٹری سی وینکٹ ریڈی نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے بڑے کرنسی نوٹوں کے چلن کو اچانک بند کردینے پر حالانکہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے گہری فکرمندی اور تشویش کا اظہار کیا تھا پھر بھی وہ وزیراعظم کو خوش کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ آج یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وینکٹ ریڈی نے الزام عائد کیاکہ وزیراعظم یہ پروپگنڈہ کررہے ہیں کہ عوام بڑے نوٹوں کی تنسیخ سے خوش ہیں جبکہ عوام کا بُرا حال ہے اور انھیں کافی مشکلات اور دشواریوں کا سامنا ہے۔ انھوں نے الزام عائد کیاکہ ریاست تلنگانہ میں حکومت کھوکھلی ہوگئی ہے اور کہاکہ ریاستی حکومت ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے کے موقف میں نہیں ہے اور ایسی صورتحال پیداہوگئی ہے کہ حکومت فلاحی اسکیمات کو روبہ عمل لانے کے موقف میں نہیں ہے۔ انھوں نے اس بات کا مطالبہ کیاکہ مرکزی حکومت کارپوریٹ طاقتوں کے اثاثہ جات کی تحقیقات کرنے کے لئے ایک اعلیٰ سطح کمیٹی کا تقرر عمل میں لائے۔ انھوں نے کہاکہ کرنسی نوٹ دینے میں آر بی آئی کی جانب سے ریاست تلنگانہ کے ساتھ جانبداری کی جارہی ہے اور آر بی آئی کارپوریٹ بینکس کو بھاری رقومات دے رہا ہے۔ انھوں نے یہ بھی الزام عائد کیاکہ کے سی آر میں یہ ہمت نہیں ہے کہ وہ مرکز سے ریاست کو نئے کرنسی نوٹ دینے کیلئے کہے جبکہ ریاست آندھراپردیش کو مرکز نے 4 ہزار کروڑ کے نئے کرنسی نوٹ دیئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT