Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر کا آج دورہ بنگلور

کے سی آر کا آج دورہ بنگلور

حیدرآباد 15 ڈسمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی جانب سے اپنے زرعی فارم ہاؤز میں منظم کئے جانے والے ’’چنڈی یاگم‘‘ کے لئے ممتاز ہندو رہنما شری بھارتی تیردھا سوامی کو مدعو کرنے کے لئے کل 16 ڈسمبر کو کرناٹک میں واقع شرنگیری روانہ ہوں گے۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہاکہ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھر راؤ کل ٹھیک ساڑھے دس بجے دن خصوصی چارٹرڈ طیارہ کے ذریعہ منگلور روانہ ہوں گے۔ وہاں پہونچنے کے فوری بعد بذریعہ ہیلی کاپٹر شرنگیری مٹھم پہونچیں گے اور دوپہر دو بجے شری بھارتی تیردھا سوامی سے ملاقات کرکے انھیں چنڈی یاگم میں شرکت کی دعوت دیں گے۔

TOPPOPULARRECENT