Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر کی آج وجئے واڑہ کے مندر میں پوجا

کے سی آر کی آج وجئے واڑہ کے مندر میں پوجا

چندرابابو سے ملاقات اور چنڈی یگنم پوجا کیلئے دعوت دینے کا امکان

حیدرآباد 8 ڈسمبر (این ایس ایس) چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ چہارشنبہ کو وجئے واڑہ کے کناکا درگا دیوی مندر میں پوجا کرتے ہوئے اپنی منت پوری ہونے پر وعدہ کے مطابق درگا دیوی کی مورتی پر ’’طلائی نتھنی‘‘ چڑھائیں گے۔ کے سی آر اس رسم کی تکمیل کے لئے مندر میں حاضری دے رہے ہیں اور توقع ہے کہ آندھراپردیش کے ہم منصب چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے فارم ہاؤز پر اس ماہ کے اواخر منعقد شدنی ایوتا چنڈی یگنم میں شرکت کی دعوت دیں گے۔ آندھراپردیش کی تقسیم کے بعد ضلع کرشنا میں یہ ان کا دوسرا دورہ ہے۔ قبل ازیں آندھراپردیش کے نئے دارالحکومت امراوتی کی تعمیر سے متعلق رسم سنگ بنیاد تقریب میں کے سی آر وی آئی پی مہمانوں میں شامل تھے۔ واضح رہے کہ ایم ایل سی اور جی ایچ ایم سی انتخابات کو ملحوظ رکھتے ہوئے کے سی آر نے محض غلط اشاروں سے گریز کرتے ہوئے چندرابابو نائیڈو سے اتوار کو حیدرآباد میں ملاقات نہیں کی تھی۔ ٹی آر ایس کے چند قائدین اگرچہ چندرابابو نائیڈو کو چنڈی یگنم میں دعوت دینے کی مخالفت کررہے ہیں جس کے باوجود کے سی آر نے اُنھیں بہرصورت مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT