Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / کے سی آر کی تلنگانہ ٹیم کو مبارک باد

کے سی آر کی تلنگانہ ٹیم کو مبارک باد

حیدرآباد ۔25 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندراشیکھر راؤ نے لندن میں 1,436 کلومیٹر سائیکل سواری کے مقابلے میں سلور میڈل جیتنے والی تلنگانہ ٹیم کو مبارکباد دی۔لندن سے ایڈنبرگ میں اس مقابلے کا آغازجولائی 30 کو ہوا تھا اور 4 اگست تک جاری رہا ۔ اس ایونٹ میں دنیا بھرسے ٹیموں نے حصہ لیا۔ تلنگانہ ریاست سے، انٹیلیجنس ڈی ایس پی وی سدانند ریڈی کی قیادت میں ایک ٹیم نے ایونٹ میں حصہ لیا۔ ٹیم کے دوسرے ارکان میں راجش کرشنامنانی، پراڈووم پی، گوتم نرن، سای رامکرشن، کرشنا کنام اور جتندر دادوی شامل تھے۔ فاتح ٹیم کے ممبران یہاں پراگتی عمارت میں چیف منسٹر سے ملاقات کی ۔اس موقع پر کے سی آرنے مستقبل کے متعلق بھی نیک تمناووں کا اظہار کیا۔

TOPPOPULARRECENT