Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر کی حمایت سے وزیر اعظم مودی کے حوصلے بلند

کے سی آر کی حمایت سے وزیر اعظم مودی کے حوصلے بلند

حیدرآباد /18 نومبر ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کل وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرنے والے ہیں جہاں وہ کالے دھن کے خلاف نوٹوں کی تبدیلی کے فیصلے پر مودی کی پرزور حمایت کریں گے ۔ چیف منسٹر آج شام نئی دہلی کیلئے روانہ ہوئے توقع ہے کہ وہ کل دارالحکومت دہلی میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات کریں گے اور ریاست تلنگانہ پر پڑنے والے مالیاتی اثرات سے واقف کروائیں گے ۔ نوٹوں کی منسوخی کے بعد ریاست تلنگانہ میں مالیاتی امور پر اثر پڑا ہوا ہے ۔ چیف منسٹر چندرا شیکھر راؤ نے وزیر اعظم مودی کی مکمل حمایت کرتے ہوئے رشوت ستانی کا خاتمہ کرنے اور کالے دھن کا صفایا کرنے نوٹوں کی منسوخی کے فیصلے کو حق بجانب قرار دیا ۔ ایک عرصہ بعد جبکہ بی جے پی حکمرانی والی ریاستوں کے چیف منسٹرس مودی کے فیصلے سے ناراض ہیں لیکن کے سی آر نے نوٹوں کی تبدیلی کی حمایت کی ہے تو اس سے وزیر اعظم مودی کے مزید بلند ہوگئے ۔ در حقیقت کانگریس کے زیر قیادت اپوزیشن پارٹیوں نے پارلیمنٹ میں اس مسئلہ پر زبردست ہنگامہ کرتے ہوئے حکومت کی توجہ نوٹوں کی منسوخی کی جانب مبذول کروائی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT