Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر کے 10 روزہ دورہ چین کا اختتام، آج حیدرآباد واپسی

کے سی آر کے 10 روزہ دورہ چین کا اختتام، آج حیدرآباد واپسی

حیدرآباد 15 ستمبر (این ایس ایس) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کا 10 روزہ دورہ چین آج اختتام کو پہونچا اور وہ کل حیدرآباد واپس ہوں گے۔ چینی تاجرین اور صنعتکاروں کو تلنگانہ میں ترغیب دینے کیلئے اُنھوں نے چین اور ہانگ کانگ کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران انھوں نے چین کے مختلف شہروں میں صنعتی و تجارتی نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اپنی ریاست میں بیرونی سرمایہ کاری کے لئے سازگار حالات اور نئی صنعتی پالیسی کے خدوخال سے واقف کروایا۔ کے سی آر نے آج ہانگ کی رینیزانس ہار برویو ہوٹل میں جزیرہ نما شہر کے صنعت کاروں اور تاجرین سے بات چیت کی اور اُنھیں تلنگانہ میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی۔ ہانگ کانگ میں ہندوستانی سفارت خانہ کی جانب سے تلنگانہ کے چیف منسٹر اور ان کے زیرقیادت دورہ کنندہ وفد کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ کے سی آر نے اپنے وفد کے ساتھ چین اور ہانگ کے تاریخی مقامات کا نظارہ بھی کیا۔

TOPPOPULARRECENT