Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / کے لیے نئے قواعد ، کئی گریجویٹس پر کاری ضربTET ب

کے لیے نئے قواعد ، کئی گریجویٹس پر کاری ضربTET ب

بی ایڈ کے ساتھ گریجویشن میں 50 فیصد نشانات کا لزوم ، کئی امیدواروں کے لیے مایوس کن
حیدرآباد ۔ 21 ۔ جنوری : ( ایجنسیز ) : ٹیچر بننے کے خواہش مند افراد کے لیے ان کی بی ایڈ کو الیفیکیشن بے فیض ہوگی اگر وہ ان کے گریجویشن کورس میں 50 فیصد نشانات حاصل نہ کرتے ہوں ؟ ٹیچرس ایلیجیبلیٹی ٹسٹ (TET) میںشرکت کے خواہاں ایسے کئی امیدواروں کے لیے اس کا جواب ہاں ہوسکتا ہے ۔ اس ٹسٹ کا حکومت تلنگانہ کی جانب سے TSTET اور این سی ٹی ای کے اتھارٹیز کی جانب سے مقرر کئے گئے جداگانہ اہلیتی معیار کے مطابق منعقد کیا جائے گا ۔ ٹی ایس ٹی ای ٹی پرچہ دوم ( کلاسیس VI تا VII ) میں شرکت کرنے والوں کے لیے اقل ترین قابلیت ہے ۔ بی اے / بی ایس سی / بی کام کم از کم 50 فیصد نشانات کے ساتھ اور ایس سی / ایس ٹی معذور امیدواروں کے لیے یہ 45 فیصد مقرر ہے ۔ تاہم ایسے امیدوار جنہوں نے 50 فیصد سے زیادہ نشانات کے ساتھ بی ایڈ کی تکمیل کی ہو لیکن ڈگری میں کم از کم 50 فیصد نشانات حاصل نہ کرسکے ہوں ۔ ٹی ایس ٹی ای ٹی میں شرکت کے اہل نہیں ہیں ۔ یہ ریگولیشن تلنگانہ میں بی ایڈ کوالیفیکیشن کے ساتھ ٹیچر بننے کے خواہاں سینکڑوں خواہش مندوں کے مستقبل پر کاری ضرب بن رہا ہے اور اس سے ان کے مستقبل پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ این سی ٹی ای کی جانب سے مقررہ بنیادی اصول و قواعد اور رہنمایانہ خطوط کے مطابق بی ایڈ کورس میں داخلہ کے لیے کسی امیدوار کا ڈگری یا پوسٹ گریجویٹ سطح پر 50 فیصد نشانات حاصل کرنا کافی ہے ۔ لیکن جب TSTET کا معاملہ ہوتا ہے تو عہدیدار ڈگری کورس میں 50 فیصد نشانات کے لیے مصر ہوتے ہیں ۔ آر ٹی آئی کارکن اور سکریٹری جنرل ایس اے آر جی فیڈریشن بی سرینواس کی جانب سے داخل کی گئی ایک درخواست کے جواب میں چیرپرسن ٹی ایس ٹی ای ٹی اینڈ ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن جی کشن نے کہا کہ ’’ رہنمایانہ خطوط کے مطابق ایسے امیدوار جو بی ایڈ کوالیفیکیشن کے ساتھ ڈگری میں 50 فیصد نشانات رکھتے ہیں ۔ وہی ٹی ای ٹی کے پرچہ II میں شرکت کرنے کے اہل ہیں ۔ ایسے امیدوار جو پی جی کوالیفیکیشن کے بھی حامل ہوں لیکن ڈگری میں اگر ان کے نشانات 50 فیصد نہ ہوں تو NETE کے رہنمایانہ خطوط کے مطابق وہ TET میں شرکت کرنے کے اہل نہیں ہیں ۔ حالانکہ وہ بی ایڈ کورس کے لیے شرکت کرنے کے اہل ہیں ۔ لیکن ٹی ایس ٹی ای ٹی کی جانب سے اختیار کئے گئے اس موقف سے سینکڑوں امیدواروں کے خواب چکنا چور ہوجائیں گے ۔ جنہوں نے بی ایڈ کیا ہے اور ٹیچر بننا چاہتے ہیں ۔ مثال کے طور پر ایم تروپتی کا کیس ہے ، جو ٹیچر بننا چاہتا ہے ۔ ایم تروپتی نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی سے بی اے کامیاب کیا ہے ۔ لیکن اسے صرف 44 فیصد نشانات حاصل ہوئے ہیں ۔ تروپتی نے کاکتیہ یونیورسٹی ورنگل سے 60 فیصد نشانات کے ساتھ ایم اے پبلک ایڈمنسٹریشن کیا ہے اور بعد میں مہاتما گاندھی یونیورسٹی سے بی ایڈ کیا 59 فیصد نشانات کے ساتھ ۔ پی جی اور بی ایڈ میں 55 فیصد سے زیادہ نشانات رکھنے کے باوجود وہ TSTET کے پرچہ II میں شرکت نہیں کرسکتا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT