Sunday , September 24 2017
Home / Top Stories / کے مسئلہ پر علیگڑھ مسلم یونیورسٹی سپریم کورٹ سے رجوعNEET

کے مسئلہ پر علیگڑھ مسلم یونیورسٹی سپریم کورٹ سے رجوعNEET

علیگڑھ۔/3مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) علیگڑھ مسلم یونیورسٹی جو کہ میڈیکل کورسیس میں داخلوں کیلئے از خود میڈیکل انٹرنس ٹسٹ منعقد کرتی ہے یہ فیصلہ کیا ہے کہ قومی اہلیت داخلہ امتحان (NEET) کے مسئلہ پر سپریم کورٹ میں ایک عرضی پیش کی جائے۔ یونیورسٹی نے پہلے ہی دو درجاتی میڈیکل انٹرنس اکزام کے پہلے مرحلہ کو مکمل کرلیا ہے اور میڈیکل اور ڈینٹل کورسیس کیلئے مشترکہ قومی داخلہ امتحان منعقد کرنے کیلئے سی بی ایس ای کی عدالت عظمیٰ کی اجازت ( گرین سگنل) سے قبل ہی نتائج کا اعلان کردیا گیا جبکہ اے ایم یو میڈیکل انٹرنس ٹسٹ کا دوسرا مرحلہ یکم جون کو منعقد ہوگا۔ یونیورسٹی کے ترجمان راحت ابرار نے بتایا کہ NEET کے مسئلہ پر سپریم کورٹ سے رجوع ہونے کا فیصلہ 3اپریل کو منعقدہ وائس چانسلر لیفٹننٹ جنرل ( ریٹائرڈ ) ضمیر الدین شاہ کی زیر صدارت اکیڈیمک کونسل کے اجلاس میں کیا گیا چونکہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے اقلیتی موقف کا مسئلہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اور میڈیکل انٹرنس ٹسٹ از خود منعقد کرنے کا فیصلہ اقلیتی موقف سے راست تعلق رکھتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT