Thursday , August 17 2017
Home / Top Stories / کے نئے ورژن کا آغاز www.siasatmatri.com

کے نئے ورژن کا آغاز www.siasatmatri.com

حیدرآباد /23 ڈسمبر ( سیاست نیوز )
www.siasatmatri.com
کی شاندار کامیابی کے بعد اس سائٹ کے ایک نئے ورژن کا جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست نے آج آغاز کیا ۔
siasatmatri.com
رشتوں کو طئے کرنے میں معاون انتہائی کامیاب ویب سائٹ ہے بالخصوص حیدرآباد کے لوگوں کیلئے اور اس پر 2005 سے دنیا بھر کے لوگ بھروسہ کر رہے ہیں جو ان کے رشتوں کو طئے کرنے میں نہایت معاون ثابت ہو رہا ہے ۔ آج تک اس سائٹ پر 35251 لڑکوں اور 22777 لڑکیوں کے رجسٹریشن کروائے گئے ۔ اب تک اس سائٹ کے ذریعہ 4386 لڑکے لڑکیوں کے رشتوں کے انتخاب کیلئے راہ ہموار ہوئی ہے اور لوگ اس سلسلہ میں ایک دوسرے سے ربط پیدا کئے ہیں ۔ اس نئی ویب سائیٹ کے آغاز کے پہلے دن ہی بہت اچھی پذیرائی ہوئی ہے ۔ جس کا آغاز آج دفتر روزنامہ سیاست میں کیا گیا ۔ اس موقع پر منیجنگ ایڈیٹر سیاست جناب ظہیرالدین علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست جناب عامر علی خان ، جناب اصغر علی خان ، جناب محمد اسمعیل احمد ، جناب زاہد فاروقی ، فخر علی خان کے علاوہ مارکیٹنگ ٹیم بشمول مسرس احمد قادری ، زاہد حسینی ، مظہر علی خان ، بصیر اور سیاست میٹری مونیل اسٹاف شمیم ارجمند ، یاسمین بانو ، ناظمہ سلطانہ ، ثنا ، نیہا اور سید قیوم علی موجود تھے ۔ سیاست میٹری کام اچھے رشتے تلاش کرنے والے والدین کیلئے ان کے لڑکوں / لڑکیوں کیلئے اچھے رشتروں کا انتخاب کرنے کیلئے ایک صحیح ویب سائیٹ ہے ۔ سیاست میٹری مونیل کی نمایاں خصوصیات کوالیفائیڈ پروفیشنل پروفائلس کے گلوبل اور وسیع سیٹ بشمول این آر آئز مفت اور آسان پروفائیل رجسٹریشن ، پے منٹ آپشنس بھی دستیاب ، سیف اینڈ سیکور سائٹ 100 فیصد رازداری کی گیارنٹی ، رجسٹرڈ پروفارمس کو مینولی اسکرین کیا جاتا ہے اور وئیلیڈیٹیڈ کیا جاتا ہے ۔ تاکہ وہ اس سائٹ کے اصولوں کو پورا کریں ۔ پے منٹ کے آسان آپشنس ممبرس جب ایک دوسرے سے رابطہ کرتے ہیں تو ای میل الرٹ ہوتا ہے ۔ یوزر فرینڈلی انٹرفیس اور آسانی کے ساتھ رشتہ تلاش کرنے کی خصوصیت ، آپکے تمام سوالات میں آپ کی مدد کیلئے کسٹمر سرویس ٹیم چاٹ آپشنس ، تفصیلات 040-64444144 پر حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT