Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / کے وی پی کے خانگی بل کی تائید کرنے بی جے پی سے چرنجیوی کی اپیل

کے وی پی کے خانگی بل کی تائید کرنے بی جے پی سے چرنجیوی کی اپیل

حیدرآباد 22 جولائی ( آئی این این ) راجیہ سبھا رکن و کانگریس لیڈر کے چرنجیوی نے برسر اقتدار بی جے پی سے اپیل کی کہ وہ آندھرا پردیش کو خصوصی موقف دینے پارٹی ایم پی کے وی پی رامچندر راؤ کی جانب سے پیش کئے گئے خانگی رکن بل کی تائید کرے ۔ پارلیمنٹ ہاوز کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چرنجیوی نے کہا کہ آندھرا پردیش کو خصوصی موقف دینا تقسیم ریاست قانون کا حصہ تھا اور آندھرا پردیش کو نئے دارالحکومت و دوسرے انفرا اسٹرکچر کی تعمیر کیلئے اضافی فنڈز کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی اس بل پر رائے دہی کی مخالفت کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پارٹی ایسا کرتی ہے تو اسے اس کی بھاری قیمت چکانی پڑیگی ۔ وعدہ کو پورا نہیں کیا گیا تو آندھرا سے بی جے پی کا صفایا ہوجائیگا ۔

TOPPOPULARRECENT