Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / کے ٹی آر اپنی حد میں رہیں، اتم کمار ریڈی پر تنقید کا حق نہیں

کے ٹی آر اپنی حد میں رہیں، اتم کمار ریڈی پر تنقید کا حق نہیں

کے سی آر اور ان کے فرزند ریت مافیا سرگرمیوں میں ملوث: کانگریس
حیدرآباد۔/26جولائی، ( این ایس ایس ) وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی آر کو ’’ لومڑی اور بھیڑیا ‘‘ قرار دیتے ہوئے تلنگانہ کانگریس قائدین نے آج کہا کہ کے ٹی آر اپنی اوقات بھول کر صدر پردیش تلنگانہ کانگریس این اتم کمار ریڈی پر نکتہ چینی کررہے ہیں۔ آج گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی ترجمان ڈی شراون ، اے دیاکر، نائب صدر جی پرساد مار، جنرل سکریٹری بی کشن، یوتھ کانگریس ریاستی صدر انیل کمار یادو اور سینئر لیڈر کے کے مہیندر ریڈی نے الزام عائد کیا کہ سرسلہ میں پولیس حکومت کی آلہ کار بن گئی ہے۔ شراون کمار نے کہا کہ کے ٹی آر بات کرنے سے پہلے خود کو بھول رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ار ایس پارٹی سر سے پیر تک ریت مافیا سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ چیف منسٹر کے سی آر اور کے ٹی آر ریت کی تجارت سے ہونے والی 75 فیصد آمدنی لوٹ رہے ہیں جبکہ کانگریس کبھی ریت کی تجارت میں ملوث نہیں رہی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ دونوں 80 ہزار روپئے فی ٹرک ریت فروخت کررہے ہیں لیکن سرکاری خزانہ کو صرف8250 روپئے فی ٹرک ادا کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے ٹی آر کا یہ بیان کہ ریت مافیا سے ان کا کوئی ربط نہیں بالکل جھوٹ پر مبنی ہے۔ انہوں نے میڈیا کو دستاویزات دکھاتے ہوئے کے ٹی آر سے جاننا چاہا کہ کیا سنتوش کمار معدنیات کانکنی میں شریک نہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ کے ٹی آر کا اتم کمار سے کوئی تقابل نہیں۔ اتم کمار محب وطن ہیں ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کے ٹی آر گینگسٹر ہیں۔ انہوں نے کے ٹی آر کو اپنی زبان قابو میں رکھنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کے سی آر کو مافیا کنگ اور کے ٹی آر کو مافیا پرنس قرار دیا۔

TOPPOPULARRECENT