Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / کے ٹی آر مستقبل قریب میں تلنگانہ کے چیف منسٹر!؟

کے ٹی آر مستقبل قریب میں تلنگانہ کے چیف منسٹر!؟

کانگریس کے سینئر قائد و رکن راجیہ سبھا پی گووردھن ریڈی کی پیش قیاسی
حیدرآباد ۔ 9 جولائی (سیاست نیوز) کانگریس کے بزرگ قائد و رکن راجیہ سبھا مسٹر پی گووردھن ریڈی نے پیش قیاسی کی ہیکہ کے ٹی آر بہت جلد تلنگانہ کے چیف منسٹر بن جائیں گے۔ ہریتاہرم پروگرام اچھا ہے مگر پروگرام پر 5 فیصد کامیابی کا بھی امکان نہیں ہے۔ سنسنی خیز ریمارکس سے سرخیاں بٹورنے والے مسٹر پی گووردھن ریڈی نے آج پھر ایک بار سنسنی خیز ریمارک کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ریاستی وزیر آئی ٹی مسٹر کے ٹی آر چیف منسٹر بن جائیں گے۔ انہوں نے اپنے ریمارکس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایک تو چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کی صحت ناساز ہونے کی میڈیا کے ذریعہ اطلاعات وصول ہورہی ہیں دوسری طرف ٹی آر ایس کے اصل قائدین جنہوں نے تحریک میں اہم رول ادا کیا ہے انہیں پارٹی اور حکومت میں نظرانداز کرنے اور مخالف تلنگانہ ذہن رکھنے والوں اور دوسری جماعتوں سے اقتدار حاصل ہونے کے بعد ٹی آر ایس میں شامل ہونے والے قائدین کو حکومت اور پارٹی میں اہمیت دینے پر وہ ناراض ہے۔ اس کے علاوہ ٹی آر ایس کی دو سالہ کارکردگی مایوس کن ہے۔ 2019ء کے عام انتخابات میں دوبارہ کامیاب نہ ہونے کا کے سی آر کو یقین ہے۔ ان تمام چیزوں کو سامنے رکھتے ہوئے چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر اپنے فرزند کے ٹی آر کو چیف منسٹر بنانے پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔ انہیں ٹی آر ایس کے قائدین سے یہ اطلاعات وصول ہوئی ہیں۔ مسٹر پی گووردھن ریڈی نے حکومت کی جانب سے باوقار انداز میں منظم کئے جانے والے ہریتاہرم پروگرام کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے پروگرام اچھا ہے مگر جتنے بھی پودے لگائے جارہے ہیں ان میں 5 فیصد پودے بھی تناور درختوں میں تبدیل ہونے کا امکان نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT