Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / کے ٹی آر پر بلیک میل کی حکمت عملی کا الزام ‘ سمپت کمار

کے ٹی آر پر بلیک میل کی حکمت عملی کا الزام ‘ سمپت کمار

حیدرآباد 4 اپریل ( این ایس ایس ) کانگریس کے عالم پور رکن اسمبلی ایس اے سمپت کمار نے آج کہا کہ وہ ریاستی آئی ٹی وزیر کے ٹی راما راؤ کی بلیک میل کی حکمت عملی پر مباحث کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کے ٹی آر نے تلگو فلم آدورس کی ریلیز کی ابتداء میں مخالفت کی تھی لیکن بعد میں وہ خاموش ہوگئے جس کی وجہ انہیں ہی معلوم ہے ۔ گاندھی بھون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سمپت کمار نے کہا کہ کے ٹی آر کے الفاظ سیاست پر دھبہ ثابت ہو رہے ہیں۔ کئی قائدین جو کانگریس کو آج کوس رہے ہیں وہ بعد میں پچھتائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کے ٹی آر کے الفاظ خود ان کیلئے اچھے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس ‘ صرف کانگریس کی وجہ سے اقتدار کے مزے لوٹ رہی ہے کیونکہ کانگریس نے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ کا فیصلہ کیا تھا ۔ یہ فیصلہ تلنگانہ عوام کے جذبات کو دیکھتے ہوئے کیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT