Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / کے ٹی آر کی تین مرکزی وزراء سے ملاقات

کے ٹی آر کی تین مرکزی وزراء سے ملاقات

حیدرآباد۔ 10 نومبر (سیاست نیوز) ریاستی وزیر آئی ٹی و بلدی نظم و نسق کے تارک راما راؤ نے آج دہلی میں تین مرکزی وزراء ارون جیٹلی ، سمرتی ایرانی اور نرملا سیتا رامن سے ملاقات کی۔ انہوں نے تقسیم ریاست کے موقع پر تلنگانہ سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کیلئے نمائندگی کی۔ ورنگل میں میگا ٹیکسٹائل پارک ، حیدرآباد اور ناگپور کے مابین صنعتی راہداری ، لیدر پارک اور ڈرائی پورٹ کے قیام میں تعاون کی خواہش کی۔ ورنگل میں 1500 ایکر اراضی پر میگا ٹیکسٹائل پارک کے منصوبہ سے واقف کراتے ہوئے انہوں نے سمرتی ایرانی سے تعاون کی خواہش کی۔ ارون جیٹلی سے ملاقات کے دوران تلنگانہ سے کئے گئے وعدوں کی عاجلانہ تکمیل پر زور دیا۔ کے ٹی آر نے کہا کہ تلنگانہ میں سرمایہ کاری کیلئے ملٹی نیشنل کمپنیاں اور کارپوریٹ ادارے دلچسپی رکھتے ہیں لہذا مرکز ممکنہ تعاون کرے۔

TOPPOPULARRECENT