Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / کے ٹی آر کی ‘ جی ایس ٹی کونسل کے اجلاس میں شرکت

کے ٹی آر کی ‘ جی ایس ٹی کونسل کے اجلاس میں شرکت

حیدرآباد 18 جون ( این ایس ایس ) ریاستی وزیر آئی ٹی مسٹر کے ٹی راما راؤ نے دہلی میں جی ایس ٹی کونسل کے 17 ویں اجلاس میں شرکت کی ۔ کے ٹی آر نے اجلاس میں تلنگانہ کی نمائندگی کی کیونکہ وزیر فینانس ایٹالہ راجندر اپنے فرزند کی شادی میں مصروف ہیں۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج کے اجلاس کی صدارت کی جس میں لاٹریز وغیرہ پر عائد کئے جانے والے ٹیکس پر غور کیا گیا اس کے علاوہ مختلف ریاستوں کی جانب سے ظاہر کی گئی تشویش اور تجاویز کا بھی اجلاس میں جائزہ لیا گیا ۔ کے ٹی آر نے مرکز سے اپیل کی کہ آبپاشی پراجیکٹس و پینے کے پانی کی اسکیمات کو جی ایس ٹی سے استثنی دیا جائے ۔واضح رہے کہ چیف منسٹر اس سلسلہ میں وزیر اعظم نریند رمودی اور وزیر فینانس ارون جیٹلی کو مکتوب تحریر کرچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT