Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / کے ٹی آر کی 8 سالہ دختر کا بہتر تعلیمی مظاہرہ

کے ٹی آر کی 8 سالہ دختر کا بہتر تعلیمی مظاہرہ

حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی و صنعتیں کے ٹی راما راؤ نے اپنے مصروف ترین اوقات میں سے کچھ وقت نکال کر اپنی دختر کے اسکول میں سرپرستوں ، ٹیچرس میٹنگ میں شرکت کی ۔ 8 سالہ الیکھیا نے اپنے والد کے ٹی آر کا سر اس وقت فخر سے بلند کیا جب اس نے تعلیمی صلاحیتوں کا بہتر مظاہرہ کیا ۔ اس طالبہ کی تعلیمی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے ٹیچرس نے پروگریس رپورٹ تیار کی تھی ۔ جو توقعات سے بڑھ کر تھی ۔ کے ٹی آر نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئیٹر پر لکھا ہے کہ الیکھیا نے تعلیم میں بہترین مظاہرہ کیا ہے ۔ وزیر صحت نے اسکول پہونچکر کہا کہ وہ ایک عام آدمی کی طرح تدریسی عملہ اور اسکول اسٹاف سے ملاقات کررہے ہیں اور اپنی بیٹی کی تعلیم کے بارے میں جانکاری حاصل کررہے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT